اشتہار

اسٹار فٹبالر رونالڈو کیلیے سعودی عرب اپنا قانون بدل رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں شادی کے بغیر مرد اور عورت کا ایک ساتھ رہنا قابل سزا جرم ہے لیکن اسٹار فٹبالر کیلیے مملکت اپنا یہ اہم قانون بدل رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا حال ہی میں سعودی عرب کے ایک فٹبال کلب النصر سے بلین ڈالرز کا معاہدہ ہوا جس کے لیے وہ اپنی فیملی کے ساتھ مملکت میں آچکے ہیں اور ان کے ساتھ بچوں کے علاوہ ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز بھی ہیں۔ جس کے بعد وہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

رونالڈ اور انکی گرل فرینڈ جارجینا بغیر شادی کئی سالوں سے ایک ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے 5 بچے بھی ہیں۔

- Advertisement -

بعض سوشل میڈیا صارفین کو اس بات پر تشویش ہے کہ کئی برس سے شادی کے بغیر اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز کے ساتھ رہنے والے کرسٹیانو رونالڈو کو کیا سعودی حکومت ملک میں نافذ شادی کے قوانین کے خلاف ساتھ رہنے کی اجازت دے گی یا نہیں؟

اس حوالے سے ہسپانوی میڈیا نے سعودی ماہرین قوانین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی حکومت رونالڈو کے لیے اس سلسلے میں شادی کے قوانین میں تھوڑی نرمی کر دے گی اور اُنہیں کسی قسم کی کوئی سزا نہیں دی جائے گی۔

ہسپانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب مبینہ طور پر کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کے لیے اپنے قوانین تبدیل کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر اور سعودی کلب کے درمیان ڈھائی سالہ معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت النصر کلب انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرے گا۔

اس معاہدے کے بعد گزشتہ دنوں جب رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر کی نمائندگی کیلیے 3 جنوری کو ریاض پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں