تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

سعودی عرب: فیملی وزٹ ویزا اب رہائشی اقامے میں تبدیل ہورہا ہے؟

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے فیملی وزٹ ویزے کو رہائشی اقامے میں تبدیل کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وضاحت پیش کی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک شہری نے استفسار کیا کہ کیا فیملی وزٹ ویزے پر آنے والوں کا ویزا اقامہ میں تبدیل کیے جانے کی باتیں درست ہیں؟۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ وزٹ ویزے کو رہائشی اقامہ میں تبدیل کرنا قانونی طور پر ممکن نہیں، ایسی باتیں درست نہیں ہیں۔

جوازات کا کہنا تھا کہ وزٹ، عمرہ یا حج ویزے پر آنے والوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ مقررہ مدت ختم ہونے سے قبل(اگر اس میں آخری توسیع بھی کرائی جا چکی ہو) واپس اپنے وطن لوٹ جائیں۔

خیال رہے کہ وزٹ ویزے پر آنے والوں کا مدت ختم ہونے کے بعد قیام کرنا غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے جس پر قید اور جرمانے کی سزا ہے، مقررہ وقت میں لوٹنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزٹ ویزے کی انتہائی حد ایک برس ہوتی ہے جس کے بعد مقررہ مدت ختم ہونے پر انہیں واپس جانا ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -