تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

سعودی عرب دنیا کا تیسرا خوش ترین ملک قرار

ریاض:سعودی عرب خوش ترین ممالک میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں قائم مارکیٹ ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس نے دنیا کے ستائیس ممالک میں خوشیوں کی سطح کی جانچ پڑتال کی۔

سروے میں چین اور نیدر لینڈ میں ہر دس میں سے نو افراد نے خود کو بہت یاقدرے خوش قرار دیا جبکہ سعودی عرب میں ہر دس میں سے آٹھ افراد نے اسی قسم کا اظہار کیا۔

یہ سروے کرونا وبا کے دوران جولائی تا اگست میں کیا گیا، اس کے لئے سروے میں شامل ہر ملک کے ایک ہزار افراد کو آن لائن سروے پلیٹ فارم کے زریعے سوالات کے جوابات دینے کا کہا گیا۔

آئی پی ایس او ایس سروے کے مطابق سعودی عرب کے بعد فرانس، کینیڈا، آسٹریلیا،برطانیہ،سویڈن،جرمنی اور بیلجیئم بالترتیب چار سے دس نمبرز پر ہیں،امریکہ اس درجہ بندی میں گیارہویں نمبر پر رہا،جہاں اس کے ہر دس میں سے سات شہریوں نے خود کو قدرے خوش قرار دیا۔

دنیا کے خوش ممالک کی اس درجہ بندی میں مشرق وسطیٰ کا صرف ایک ملک شامل ہے اور وہ ترکی ہے،جو خوشیوں کی مجموعی سطح میں سترہویں نمبر پر ہے۔

سروے میں خوشیوں کی سطح میں سب سے زیادہ کمی جنوبی امریکہ کے ممالک پیرو اور چلی میں ریکارڈ کی گئی،پیرو میں خوشیوں کی سطح میں چھبیس فیصد جبکہ چلی میں پندرہ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -