تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، 10 شوال تک ویزہ لگوا سکیں گے

ریاض: عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ اب عمرہ زائرین 10 شوال تک ویزہ لگوا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ عمرہ زائرین اب 10 شوال تک ویزہ لگوا سکیں گے، عمرہ زائرین رمضان کے بعد بھی 10 شوال تک ویزہ حاصل کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین کو 14 شوال تک سعودی عرب جانا ہوگا، شوال میں جانے والے عمرہ زائرین 28 دن تک سعودی عرب میں قیام کرسکیں گے۔

حج سیزن کی تیاریوں کی وجہ سے شوال میں عمرے کے ویزے بند کردئیے جاتے تھے، فیصلے سے شوال میں عمرہ زائرین کو سستے ایئرلائن ٹکٹ بھی مل سکیں گے۔

مزید پڑھیں: سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی حکومت نے پاکستان سے جانیوالے عمرہ زائرین کیلئے اہم سہولت کا اعلان کیا تھا، عمرہ زائرین کو آن لائن عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا اور عمرہ زائرین کی اب بائیو میٹرک بھی نہیں ہوگی۔

عمرہ زائرین ای ویزے کے ذریعے عمرے کی ادائیگی کرسکیں گے، زائرین سعودی عمرہ کمپنی سے ہونیوالے معاہدے کے مطابق اپنے ٹریول ایجنٹس کو پاسپورٹ جمع کرائیں گے۔

دوسری جانب سعودی قونصل خانہ نے پاسپورٹ پر عمرے کے ویزے کیلئے اسٹیکر سسٹم ختم کردیا ہے، عمرہ زائرین کی اب بائیو میٹرک بھی نہیں ہوگی۔

خیال رہے فروری میں سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو ای ویزہ کی سہولت دینے کا عند یہ دیاتھا ، جس سے پاکستانی عازمین کو ویزہ انٹرنیٹ سے آن لائن دیا جاسکےگا۔

Comments

- Advertisement -