13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

سعودی عرب نے بچوں کیساتھ حج و عمرہ کرنیوالوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے بچوں کے ہمراہ حج و عمرہ کا فریضہ ادا کرونے والے افراد کیلئے گائیڈ لائنس جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین میں حج وعمرہ ادا کرنے والوں کی بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور احسن طریقے سے تمام ارکان کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ وقتاً فوقتاً رہنما ہدایات جاری کرتی رہتی ہے جبکہ قوانین میں ترمیم بھی کی جاتی ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے بچوں کو سعودی عرب ساتھ لانے والے والدین کے لیے نئی گائیڈلائنز جاری کرتے ہوئے ان سے تمام قوانین پرعمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

- Advertisement -

جاری کردہ گائیڈ لائنز کے تحت وزارت حج و عمرہ نے بچوں کو اپنے ساتھ لانے والے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچے احاطہ حرم میں امن و امان برقرار رکھیں۔

والدین سے کہا گیا ہے کہ عمرہ کے دوران جب بچے اسکلیٹر کا استعمال کریں تو والدین ان کے ساتھ رہیں نیز ضرورت پڑنے پر حفاظت پر مامور اہلکاروں کی مدد بھی لی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ حج و عمرہ کے لیے درخواست گزاروں کو سب سے پہلے رجسٹریشن کروانا ہوتی ہے جس کے بعد انھیں کچھ ضروری اصولوں پر عمل بھی کرنا ہوتا ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب نے عازمین حج اور وہاں مقیم لوگوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کسی شخص نے بغیر اجازت حج کی ادائیگی کی تو اس پر50 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر کوئی عازم حج و عمرہ سے متعلق کسی قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جاتا ہے تو اس کے لیے 6 ماہ قید کی سزا ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں