بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سعودی عرب کی تارکین کیلئے نئی ہدایت جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکام نے پابندیوں والے ممالک کے شہریوں کے واپس اپنے ملک جانے سے متعلق وضاحت جاری کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے کرونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کےلیے پاکستان سمیت بیس ممالک پر عارضی سفری پابندیاں عائد کررکھی ہیں اور ریاست میں مقیم غیرملکی تارکین چھٹیوں پر مستقبل بنیادوں پر اپنے گھر جانے کےلیے پریشان ہیں۔

تارکین کی جانب سے جوازات سے سوال کیا گیا کہ اپنے ملک واپس جانے کےلیے اجازت لینا ضروری ہے؟ جس ہر جوازات نے تارکین کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے جواب دیا کہ جو تارکین اپنے ملک جاناچاتے ہیں انہیں اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔

سعودی حکام نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ تارکین وطن جو مستقل بنیادوں پر جانا چاہتے ہیں یا چھٹی پر جانا چاہتے ہیں،وہ جاسکتے ہیں، بس جانے قبل وہاں کے قوانین سے متعلق معلومات حاصل کرلیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں