جدہ: سعودی عرب کے شہر جدہ میں لڑکوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے والی پاکستانی لڑکیوں کو گرفتارکرلیا۔
سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جدہ پولیس نے اسنیپ چیٹ ویڈیو اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے پاکستانی لڑکیوں کو گرفتار کرلیا، دونوں لڑکیوں پر اپنی گاڑی میں بیٹھ کر ورزش کرنے والے نوجوانوں کو چھیڑنے اور ان پر جملے کسنے کا الزام ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کا گرین سگنل ملنے کے بعد مذکورہ لڑکی کو مدائن کے علاقے سے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ اپنی سہیلی کے ساتھ بیوٹی پارلر سے نکل رہی تھی، دونوں لڑکیاں بیوٹی پارلر میں ہی کام کرتی ہیں۔
اسنیپ چیٹ پر شیئر ہونے والی ایک ویڈیو میں گرفتار پاکستانی لڑکی کو لڑکوں پر جملے کستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، لڑکی کی اس حرکت پر صارفین کی جانب سے جدہ پولیس کو اسے گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
#كم_تجامع_زوجتك_من_مره_باليوم #متحرشة_ياللعار قدمت اعتذار يقطع القلب سامحوووها pic.twitter.com/qjoTacDutF
— ساره (@Hkm6s8jVcWpOfUA) November 20, 2019
جدہ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں نے اسنیپ چیٹ پر ویڈیو جاری کی جس میں سوشل میڈیا صارفین اور سعودی عوام سے اپنے عمل کی معافی مانگی ہے۔
سعودی عرب کے قوانین میں چھیڑ خانی کی سزا پانچ سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہے، تاہم یہ ابھی واضح نہیں ہوسکا ہے کہ پولیس نے لڑکیوں کو معافی مانگنے کے بعد رہا کردیا ہے یا ان پر قانون کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔