جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

شدید گرمی: سعودی حکومت نے مزدوروں کو بڑی سہولت دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی حکومت نے جھلسادینے والی گرمی میں دوپہر کے اوقات میں کارکنوں سے دھوپ میں کام لینے پر پابندی عائد کر دی۔

بے حال کرنے والی گرمی سے مزدوروں کا تحفظ دینے کے لیے حکومت کا احسن اقدام سامنے آگیا۔ دوپہر کے اوقات میں کارکنوں سے کھلے مقامات پر کام لینے پر پابندی لگا دی گئی۔

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے باقاعدہ بیان جاری کر کے پابندی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق 15 جون سے 15 ستمبر 2022 تک کھلے مقامات پر دوپہر کے وقت کارکنوں سے کام لینا ممنوع ہو گا۔

سعودی عرب : غیرملکی کارکنان پارٹ ٹائم نوکری کیسے کریں؟

وزارت نے نجی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دن 12 سے 3 بجے تک کارکنوں کی کھلے مقامات پر ڈیوٹی نہ لگائیں۔ اس دورانیہ میں کارکنوں کے دھوپ میں کام لینے پر پابندی ہو گی۔

وزارت نے پرائیویٹ اداروں کو پابندی پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت بھر میں تفتیشی ٹیمیں فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق جانچ کریں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں