تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ویزا فیس کی واپسی، سعودی عرب نے عمر ہ زائرین کی مشکل آسان کردی

ریاض : سعودی عرب نے عمر ہ زائرین کی ویزا فیس اور سروس چارجز واپس کرنے کیلئے الیکٹرانک طریقہ کارتیار کرلیا ہے ، زائرین اپنے ٹریول ایجنٹس سے عمرہ فیس کی ادائیگی کی درخواست کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث عمرہ زائرین کی آمد پر عارضی پابندی کے اعلان کے بعد سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ عمر ہ زائرین کی ویزافیس اورسروس چارجز واپس کرنے کیلئے الیکٹرانک طریقہ کارتیار کرلیا ہے۔

جس کے تحت عمر ہ زائرین کی ویزہ فیس اور سروس چارجز واپس کیے جائیں گے ، زائرین اپنےٹریول ایجنٹس سےعمرہ فیس کی ادائیگی کی درخواست کرسکتے ہیں۔

گذشتہ روز سعودی عرب نے عمرہ فیس ادا کرنے والے زائرین کو پیسے واپس دینے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی عازمین کے لیے خصوصی ٹیلی فون نمبر جاری کئے تھے، وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا تھا کہ ’جن زائرین نے ویزہ فیس اور عمرہ پیکج کی رقم ادا کردی تھی وہ اپنی رقم واپس لے سکتے ہیں‘۔

وزارت کی جانب سے ایک بار پھر وضاحت کی گئی ہے کہ عمرہ ویزوں کے اجرا پر پابندی کرونا کے خدشات کے پیش نظر لگائی گئی جو کہ عارضی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی وزارت خارجہ نے 26 فروری کو عمرے اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے سعودی عرب آمد پر تاحکم ثانی عارضی پابندی لگا دی تھی جبکہ ایسے تمام ممالک سے جہاں کورونا وائرس کا پھیلاؤ زیادہ ہے وہاں سے سیاحوں کی آمد بھی معطل کر دی تھی۔

Comments

- Advertisement -