تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: تاجروں کی پریشانی دور ہوگئی

ریاض: سعودی عرب میں تاجروں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے ‘ناجز’ نامی ایپ متعارف کرائی گئی ہے جو مختلف امور سے متعلق آن لائن سروس فراہم کرے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت انصاف نے یہ سروس متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے تجارتی اداروں کو بار بار سرکاری محکموں کا چکر لگانے سے نجات ملے گی، وہ اپنے امور آن لائن انجام دے سکیں گے۔

اس ایپ کے تحت تجارتی اداروں کو یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ وہ وزارت تجارت میں رجسٹرڈ اپنے وکلا کا اندراج کراسکیں گے اور پہلے سے موجود اندراج منسوخ کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ‘ناجز’ گیٹ کی بدولت تجارتی ادارے کے قانونی نمائندوں کا اندراج اور منسوخی بھی ممکن ہوگی۔ اسی طرح اگر کوئی اس میں ترمیم کرنا چاہے تو یہ سہولت بھی رکھی گئی ہے۔

سعودی وزارت انصاف نے نئی سروس سے استفادے کا طریقہ کار بھی جاری کردیا۔ ایپ استعمال کرنے کے لیے پہلے اس پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ لاگ ان کریں پھر مطلوبہ معلومات درج کریں جس کے بعد سسٹم خودکار طریقے سے صارف کی شناخت یقینی بنائے گا اور اس طرح ناجز تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔

Comments

- Advertisement -