تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

سعودی عرب: خطرناک آسمانی بجلی آگری، پھر کیا ہوا؟ دل دہلا دینے والا منظر

ریاض: سعودی شہر نجران میں آسمانی بجلی گرنے کا خطرناک منظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی نجران کے شاہ فہد پارک میں گری، مقامی شہری نے خوفناک منظر کی موبائل کے ذریعے عکس بندی کرلی۔

خوش قسمی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پارک کے جس حصے پر بجلی گری وہ جگہ خالی تھی۔

موبائل سے تصویر کھینچنے والے شہری مہدی آل شریہ کا کہنا ہے کہ نماز مغرب کے بعد بارش سے لطف اندوز ہوتے ہوئے احساس ہوا کہ اب بجلی گرنے والی ہے۔

سعودی شخص نے بتایا کہ کیمرہ آن کرتے ہی بجلی اچانک پارک پر آگری۔

یاد رہے کہ سعودی محکمہ موسمیات نے گذشتہ روز نجران سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا تھا جس کے بعد موسلادھار بارش ہوئی۔

Comments

- Advertisement -