تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی حکومت کی جانب سے "لیونل میسی” کیلئے بڑا اعزاز

ریاض : سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ارجنٹینا کے لیونل میسی کو سعودی سیاحت کا سفیر مقرر کیا ہے جو پیرس سینٹ جرمین کے فرانسیسی اسٹار ہیں۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق احمد الخطیب نے ٹوئٹر پر فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں لیونل میسی اور ان کے دوستوں کو سعودی عرب میں منفرد چھٹییاں گزارنے کی دعوت دیتا ہوں۔ یہاں آکر وہ بحیرہ احمر کے عجائبات دریافت کریں، جدہ سیزن اور اس کی عظیم تاریخ کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔

احمدالخطیب نے کہا کہ یہ لیونل میسی کا مملکت کا پہلا اور نہ آخری دورہ ہوگا۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میسی سعودی سیاحت کے سفیر ہوں گے۔

یاد رہے کہ محکمہ سیاحت کے ایگزیکٹیو چیئرمین فہد حمید الدین کا کہنا ہے کہ مملکت کی کوشش ہے کہ اس سال 70 ملین سیاح سعودی عرب آئیں۔ گزشتہ سال 62 ملین سیاحوں کا ہدف حاصل کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -