جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں پر بڑی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سعودی عرب نے مملکت میں آنے والے پاکستانیوں پر بڑی پابندی عائد کردی اور تمام ائیرلائنز کو بھی خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے سعودی عرب آنیوالوں کی پاکستانیوں کا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر داخلہ بند کردیا۔

گاگا نے کہا کہ مملکت میں آنے والے تمام مسافروں کیلئے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دے دی، پاکستان، افغانستان، نائجیریا، صومالیہ و دیگرممالک کے مسافروں کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

- Advertisement -

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا مذکورہ ملکوں سے گزرنے والے ایسے مسافر جو بارہ گھنٹوں میں ٹرانزٹ ایریا سے باہر نہیں گئے انہیں استثنا ہوگا۔

سعودی سول ایوی ایشن نے مزید کہا کہ مسافروں کے پاس کم ازکم چارہفتے قبل کا پولیوویکسین سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے، چھ ماہ سے زائد پرانا ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔

اس حوالے سے سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیرلائنز کو بھی آگاہ کرتے ہوئے پاکستان، افغانستان، نائجیریا اور موزمبیق سے آنیوالوں کے سرٹیفکیٹ کی جانچ کی ہدایت کی اور کیا خبردارکیا ہے کہ خلاف ورزی پرقانونی کارروائی اورسخت سزائیں دی جائیں گی۔

Urdu News Saudi Arabia- سعودی عرب اردو نیوز

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں