تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: مزید چھ افراد میں‌ مہلک وائرس کی تصدیق

ریاض: سعودی عرب میں مزید 6 افراد میں خطرناک وائرس میرس کی تصدیق ہوگئی جس میں دو تارکین اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق دو خواتین سمیت 4 مرد گزشتہ 6 روز کے دوران مڈل ایسٹ ریسپیریٹوری سینڈروم(میرس) میں مبتلا ہوئے۔

سعودی وزارت صحت کے ڈاکٹرز کے مطابق 27سالہ اور 48 سالہ دو اشخاص کی حالت تشویش ناک ہے جن کا تعلق جبل اور جدہ سے ہے جب کہ بقیہ 4 مریضوں کا تعلق تربح، طیف، ریاض اور القرارہ سے ہے،ڈاکٹروں نے بتایا کہ القرارہ میں میرس وائرس سے متاثرہ شخص کو یہ وائرس براہ راست اونٹ سے منتقل ہوا۔

سعودی میڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2012ء سے تاحال 641 افراد اس وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 1 ہزار 546 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 896 افراد صحت یاب ہوگئے اور 9 افراد کا علاج تاحال جاری ہے ۔

سعودیہ عرب کی وزارت صحت نے اونٹوں کے فارم میں کام کرنے والے افراد کو ایک بار پھر مشورہ دیا ہے کہ وہ کام کے دوران ماسک پہنیں اور حفظان صحت کے اصولوں پر ہرممکن عمل کریں اور متاثرہ اونٹ کو فارم سے علیحدہ کردیں تاکہ وائرس پھیلنے کے امکانات کو کم سے کم کیا جاسکے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق میرس اونٹوں کے ذریعے انسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ مڈل ایسٹ اور افریقا سے پھیلا،انسان اور اونٹ کی جنیاتی ترتیب کے جائزے کے دوران متاثرہ اونٹ اور متاثرہ شخص کے درمیان قریبی تعلق پایا گیا۔

عمومی احتیاطی تدابیر کے طور کہا گیا ہے کہ جانوروں کے فارم جانے والے اور کہیں بھی جانور کو چھونے والے افراد ہاتھ لازمی دھوئیں اور بیمار جانور سے دو رہیں۔

صرف جدہ، دمام اور ریاض کے تین اسپتال میں اس وائرس کے علاج کی سہولت موجود ہے تاہم سعودی وزارت صحت نے مزید 20 اسپتالوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ میرس سے نمٹنے کے لیے تیاری کریں۔

سعودی حکام کے مطابق گزشتہ دسمبر میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق صرف جدہ میں 50 اونٹوں میں یہ وائرس پایا گیا۔

Comments

- Advertisement -