تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی عرب میں 900 سے زائد کرونا مریض ایک روز میں‌صحتیاب

ریاض : سعودی ڈاکٹروں کی کاوشوں کے نیتجے میں ایک دن میں ساڑھے 9 سو سے زائد کرونا مریض شفایاب ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے تیزی سے پھیلنا شروع کیا تھا لیکن سعودی حکام کے بروقت اقدامات اور کرفیو نے وائرس کا پھیلاؤ روک دیا۔

سعودی عرب میں ڈاکٹروں کی انتھک محنت کے باعث 24 گھنٹوں کے دوران 955 کرونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 431 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

سعودی وزیر صحت نے ایک ہزار کے قریب مریضوں کے صحتیاب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں 24 فیصد مریض ملکی جبکہ 76 فیصد غیر ملکی ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق ریاست بھر میں رپورٹ ہونے والے نئے کیسز میں چودہ فیصد صنف نازک جبکہ 86 فیصد مرد ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید نو مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد وائرس سے دم توڑنے والے افراد کی تعداد 200 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی 24 ہزار 620 ہے۔

سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کو سب سے زیادہ نئے کیسز جدہ میں رپورٹ ہوئے ہیں جن تعدادد 385 ہے۔

Comments

- Advertisement -