پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں نیشنل ایوارڈ شو کا انعقاد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ ڈم ٹاور میں سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے نیشنل ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔

نیشنل ایوارڈ شو میں مقامی گلوکاروں اور آرٹسٹوں نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا جسے شرکاء نے خوب پسند کیا اور خوب داد دی۔

اس موقع پر سعودی وزیر ثقافت پرنس بدر بن عبداللہ بن فرحان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اپنی صدیوں پرانی ثقافت کو احسن طریقے سے آگے بڑھا رہا ہے اور عرب ثقافت دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتی ہے۔

نیشنل کلچرل ایوارڈ شو میں فلم، فیشن، آرٹس، لٹریچر، ایگریکلچرل اینڈ ڈیزائن اور یوتھ کلچرل ایوارڈ سمیت16 مختلف کیٹیگریز کے افراد کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں