اشتہار

مسافروں کیلئے خوشخبری : سعودی عرب کی نئی ایئر لائن

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکومت مملکت میں ایک نئی ایئرلائن سروس کے آغاز کا ارادہ رکھتی ہے جس کے پیش نظر اس نے یورپی کمپنی کو 40 نئے طیارے خریدینے کیلئے بات چیت بھی شروع کردی ہے۔

اس حوالے سے سعودی ایوی ایشن انڈسٹری کے ذرائع نے کہا ہے کہ یورپ کی طیارے بنانے والی کمپنی ایئربس سے اے350 طیاروں کا آرڈر دینے کے سلسلے میں گفت و شنید جاری ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر تصدیق ہو جاتی ہے تو 12ارب ڈالر مالیت کے خود مختار پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کے ذریعے خریداری کا اعلان اس ہفتے کیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی نئی ایئرلائن کا مرکز دارالحکومت ریاض ہوگا جبکہ سرکاری ایئرلائن جدہ سے آپریٹ کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا بوئنگ نئی ایئرلائن جسے آر آئی اے کا نام دیا گیا ہے کے لیے خریداری کی فہرست کا زیادہ حصہ لے جائے گا۔

پی آئی ایف تقریباً 75 طیارے خریدنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے اور ایک اور ذریعے نے کہا کہ مملکت کا جھکاؤ بوئنگ 787 کی طرف ہے۔

خبر کے مطابق ایئربس اور نہ ہی بوئنگ نے اس خبر کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا جبکہ پی آئی ایف نے بھی فوری طور پر روئٹرز کی خبر پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ذرائع میں سے ایک کا کہنا تھا کہ کسی بھی تجارتی معاہدے کو ابھی بھی سیاسی منظوری حاصل کرنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں