تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب: خروج وعودہ کے حوالے سے نئی وضاحت جاری!

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے خروج وعودہ ویزے کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات سے ایک شہری نے استفسار کیا کہ خروج عودہ پر فیملی کو سعودی عرب سے بھیجا تھا مگر اب ان کا ویزا ختم کرانا ہے تاکہ اقامہ تجدید کے لیے عائد ماہانہ فیس کی ادائیگی سے بچا جاسکے، اقامہ کینسل کرانے کے لیے کیا کرنا ہوگا، وضاحت کردیں۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ وہ افراد جو خروج وعودہ پر گئے ہوئے ہیں ان کا اقامہ کینسل نہیں کرایا جاسکتا۔

جوزات نے مزید کہا کہ ایسے افراد کا اقامہ ختم کرانے کے لیے خروج وعودہ کی مدت ختم ہونے کے بعد جوازات کے پورٹل ابشر پر’خرج ولم یعد ‘ کے آپشن کو استعمال کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ جوازات کے قانون ’خرج ولم یعد ‘ کی اصطلاح ان افراد پرلاگو ہوتی ہے جو سعودی عرب سے خروج وعودہ پرجاتے ہیں اور ان کا واپس آنے کا ارادہ نہیں ہوتا۔

ایسی صورت میں خرج ولم یعد کے تحت تارکین وطن کے ویزے کینسل کرائے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی ذہن نشین رہے کہ اقامہ ختم یا کینسل نہ کرانے کی صورت میں فیملی کی ماہانہ فیس ادا کیے بغیر اقامہ تجدید نہیں کرایا جاسکتا۔

Comments

- Advertisement -