تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب: تعمیر ہونے والے نئے مکانات سے متعلق نئی شرط عائد

ریاض: سعودی عرب میں تعمیر ہونے والے نئے مکانات میں اب ‘بلڈنگ کوڈ’ نافذ کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں گزشتہ روز سے ایسے نئے تعمیر ہونے والے مکانات میں جہاں 1 یا 2 فیملی رہائش پذیر ہوں اور جو 3 منزلہ سے زیادہ نہ ہوں تو ان میں سعودی بلڈنگ کوڈ کا نفاذ ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی بلڈنگ کوڈ کے نفاذ سے ایک طرف مکانات کی حفاظت اور رہائشیوں کی سلامتی کے علاوہ بجلی و پانی کے فضول استعمال کی روک تھام ہوگی۔

بلڈنگ کوڈ کے نظام کے نفاذ میں سعودی وزارت بلدیات و دیہی امور، وزارت توانائی، محکمہ شہری دفاع اور دیگر ادارے شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد مختلف امور سے متعلق بھی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی بلڈنگ کوڈ کا نفاذ نجی وسرکاری زیر تعمیر عمارتوں پر بھی ہوگا جس میں تعمیرات کے تمام مراحل کی متعلقہ ادارے کی طرف سے نگرانی ہوگی۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلڈنگ کوڈ سے عمارتوں اور مکانات میں سلامتی کے اصولوں کا خیال رکھا جائے، صحت، ہوا اور روشنی کے علاوہ قدرتی آفات سے تحفظ کی تدابیر کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -