اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں کرایہ داروں کے لیے نئی آسان سہولت متعارف کرادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں مکانات اور عمارتوں کو کرائے پر دینے اور لینے والے افراد کے لیے نئی ہدایت جاری کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں ریئل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کے ترجمان تیسر المفرج کا کہنا ہے کہ جنوری 2024 سے کرائے کی ادائیگی صرف ایجار پورٹل کے ذریعے ہی کی جائے گی۔

سعودیہ میں مکان مالکان ریئل اسٹیٹ ایجنٹس (عقاری) کے ذریعے کرایہ وصول کرتے ہیں۔ تاہم اکثر عقاری اور کرایہ دار کے بیچ تنازعات جنم لیتے ہیں جس کے سدباب کے لیے حکومت نے ایجار پورٹل کو بطور حل پیش کیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں تیسر المفرج نے بتایا کہ کرایہ داروں کو اب کرایہ ادا کرنے کے لیے ایجار پورٹل کا استعمال کرنا ہوگا اس کے سوا کسی بھی ذریعے سے کرائے کی ادائیگی ناقابل قبول ہوگی۔مالیاتی لین دین کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔

ریئل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ایجار پورٹل کے ذریعے کرائے کی ادائیگی سے دھوکے دہی میں کمی آئے گی۔ ثالثوں کی طرف سے ناجائز فائدہ اٹھانے والی صورتحال ختم ہوجائے گی۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایجار پورٹل کے آغاز سے اب تک آٹھ ملین کرائے کے معاہدوں کی رجسٹریشن کرائی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں