تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی عرب: ملازمت کا نیا معاہدہ، غیرملکیوں کیلئے ایک اور وضاحت آگئی

ریاض: سعودی عرب میں ملازمت کے نئے قوانین کا نفاذ 14 مارچ سے ہونے جارہا ہے، اس حوالے سے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے ایک اور وضاحت جاری کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کا کہنا ہے کہ نیا معاہدہ نجی اداروں کے تمام غیرملکی ملازمین پر لاگو ہوگا، کارکنان نئے قوانین آن لائن پلیٹ فارم ابشر اور قوی پر دیکھ سکیں گے۔

نئے معاہدے سے متعلق دیگر نکات بتاتے ہوئے وزارت نے کہا کہ نئے قوانین کے تحت غیرملکی کارکن آجر کی منظوری کے بغیر بھی ایک ادارے سے دوسرے ادارے میں منتقل ہوسکتا ہے۔

اسی طرح خروج وعودہ نکالنے کے لیے آجیر، آجر کا محتاج نہیں ہوگا، صرف مطلع کرنے کی پابندی ہوگی۔

سعودی عرب میں ملازمت کا نیا قانون، مقامیوں اور غیرملکیوں کو کتنا فائدہ ہوگا؟

متعلقہ وزارت کے مطابق غیرملکی ملازمین ملازمت کا معاہدہ مکمل ہونے پر آجر کی منظوری کے بغیر سعودی عرب سے سفر کرسکتا ہے، کارکن کو آجر کے یہاں 12 ماہ تک ملازمت کرنا ہوگی۔

نئے قوانین کے تحت آجر اور اجیر کو ملازمت کا مصدقہ معاہدہ کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -