جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب: خروج وعودہ پر گئے ہوئے غیرملکیوں کیلئے نئی سہولت؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی قوانین کے تحت خروج وعودہ ویزے کو خروج ونہائی ویزے میں تبدیل کرنے کی سہولت نہیں ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک شہری نے دریافت کیا کہ خروج وعودہ پر گئے ہوئے شخص کا خروج نہائی لگانا ممکن ہے۔؟

جوازات نے جواب دیا کہ ایسے افراد جو خروج وعودہ پر سعودی عرب سے باہر گئے ہوئے ہیں ان کا خروج نہائی لگانا ممکن نہیں ہوتا، خروج نہائی ویزہ اس وقت ہی لگایا جا سکتا ہے جب غیر ملکی مملکت میں موجود ہو۔

- Advertisement -

خروج ونہائی کے لیے اقامے کا بھی کارآمد ہونا ضروری ہے، سعودی عرب سے جانے پر تارکین وطن کو جوازات سسٹم میں اسٹیٹس بیرون مملکت کا آجاتا ہے، ایسی صورت میں نہائی ممکن نہیں ہے۔

وہ غیرملکی جنہیں براہ راست سعودی عرب آنے دیا جائے گا

محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ وہ افراد جو خروج نہائی پرجاتے ہیں اور وقت مقررہ پر نہیں آتے ان کا اقامہ ختم کرنے کے لیے جوازات کی جانب سے ’خرج ولم یعد‘ کا آپشن موجود ہے۔

خرج ولم یعد کے ذریعے اقامہ ختم کرایا جاسکتا ہے۔ خرج ولم یعد کا اسٹیٹس جوازات کے سسٹم میں خود کار طریقے سے اس وقت اپ ڈیٹ ہوتا ہے جب خروج وعودہ پرگئے ہوئے کارکن کا ایگزٹ ری انٹری ویزہ ختم ہوئے چھ ماہ گزر چکے ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں