جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عمرہ زائرین کو اب کیا کرنا ہوگا؟ نیا ہدایت نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ادارہ امور حرمین نے عمرہ ادائیگی کے لیے حرمین شریفین آنے والے زائرین کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

سبق نیوز کے مطابق ادارہ امور حرمین نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ بدلتے ہوئے موسم کے پیش نظر انلفوئنزا سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں۔

ادارے نے زائرین کو کہا ہے کہ وہ عمرے کے دوران عوامی ہجوم والے مقامات پر ماسک کا لازمی استعمال کریں تاکہ موسمی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اور یکسوئی سے زیادہ سے زیادہ وقت عبادات میں گزار سکیں۔

- Advertisement -

وزارت نے معمر افراد اور وبائی امراض میں مبتلا لوگوں کو ویکسین لگانے کی خاص تاکید کی ہے انکے علاوہ وہ افراد جو ہسپتالوں یا طبی مراکز میں کام کرتے ہیں انہیں بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ویکسین ضرور لگوائیں۔

واضح رہے سعودی وزارت صحت کی جانب سے بھی موسمی فلو سے محفوظ رہنے کےلیے مفت ویکسین لگانے کے انتظامات تمام ریجنز میں کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں