تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب : محدود مدت کا نیا ویزہ متعارف، نئے شیڈول کا اعلان

ریاض : سعودی حکومت نے زیارت، حج اور ٹرانزٹ ویزوں کے اجراء کے حوالے سے نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے، جس میں مزید ترامیم کی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں سعودی سرکاری گزٹ ام القریٰ نے سعودی کابینہ کی منظوری کے بعد زیارت، حج اور ٹرانزٹ ویزوں کا نیا شیڈول شائع کیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرانزٹ ویزے کی شق نمبر تین میں ترمیم کی گئی ہے جس کے بعد فضائی، زمینی یا بری راستوں سے آنے والوں 48 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزا متعارف کرایا گیا ہے۔

نئی ہونے والی ترمیم کے مطابق خواہشمند افراد کو اڑتالیس گھنٹے کے لیے ٹرانزٹ ویزا فیس سو ریال ادا کرناہوگی اور یہ ویزا مقررہ مدت کے لیے ہی مؤثر ہوگا۔

اس کے علاوہ سرکاری گزٹ کی مطابق96 گھنٹے کے ٹرانزٹ ویزے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ اس کی فیس 300ریال ہوگی یہ ویزا فضائی، زمینی یا بری راستوں سے آنے والے سب کے لیے ہوگا۔

Comments

- Advertisement -