ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

نئے سال کے جشن سے متعلق سعودی حکومت کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے سرکاری محکمے نے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مملکت  میں سال نو کی آمد کا جشن نہیں منایا جائے گا۔

سعودی عرب کے محکمہ تفریحات کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے عیسوی سال کا جشن سرکاری سطح پر کہیں نہیں منایا جائے گا۔ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ’ محکمہ یہ بات واضح کردینا چاہتاہے کہ نئے عیسوی سال کا جشن منانے کا اجازت نامہ کسی کو جاری نہیں کیا گیا،  ریاض کی تحصیل ملہم میں نئے سال کے جشن کی تقریبات کے انعقاد کی خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں‘۔

محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’ملہم میں نئے سال کی تقریبات کے حوالے سے جشن کا انتظام کرنے والے شخص نے اجازت نہیں لی تھی جس پر اُسے روک دیا گیا جبکہ مذکورہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے معاملہ گورنر ریاض کے سامنے پیش کردیا‘۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبر یں وائرل تھیں کہ سعودی عرب اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ نئے عیسوی سال کا باقاعدہ جشن منائے گا۔ یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ جشن کا انتظام محکمہ تفریحات کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں