جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں کمسن بچہ "سکہ” نگل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں چار سالہ بچہ کھیل کے دوران اچانک سکہ نگل لیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی اسپتال کے ڈاکٹروں نے کامیابی کے ساتھ بچے کی غذائی نالی میں پھنسا ایک دھاتی ٹکڑا نکال لیا جسے ایک چار سالہ بچے نے سات دن پہلے نگلا تھا۔

مقامی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ بچے کو جنوب مغربی سعودی عرب میں جازان کے شہزادہ محمد بن ناصر اسپتال لایا گیا تھا اور اسے سانس لینے اور نگلنے میں دشواری اور بار بار الٹی کی شکایت تھی، طبی معائنے میں لڑکے کی غذائی نالی کے اندر ایک سکے نما چیز پھنسی ہوئی دکھائی دی۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچے کا فوری طور پر آپریشن کیا گیا اور دھاتی ٹکڑا کامیابی کے ساتھ غذائی نالی سے نکال دیا گیا۔

مقامی ہیلتھ سروس نے بتایا کہ یہ ٹکڑا ریال کا سکہ تھا جسے بچے نے اپنے گھر والوں کے علم میں لائے بغیر نگل لیا تھا۔

اس نے مزید کہا کہ بچے کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں