تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب : آن لائن نکاح کیلئے طریقہ کار جاری

ریاض : سعودی عرب کی وزارت انصاف نے نکاح خواں سے آن لائن کارروائی کے لیے تاریخ اور وقت لینے کے طریقہ کار جاری کیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت انصاف نے بیان میں کہا کہ سب سے پہلے آپ ’مشترکہ النفاذ‘ پلیٹ فارم پر جائیں اور نئی تاریخ والا آپشن اختیار کریں اس کے بعد دولہا اور دلہن کے کوائف کا اندراج کریں۔

کوائف درج کرنے کے بعد نکاح کی تاریخ اور وقت کا تعین کیا جائے اور پھر نکاح خواں کا انتخاب کیا جائے، آخر میں یہ حلفیہ بیان دیا جائے کہ جو معلومات پیش کی گئی ہیں وہ درست ہیں۔

اس کے بعد ہی نکاح کی تاریخ اور وقت کا تعین ہوگا، وزارت انصاف نے عوام کی سہولت کے لیے ایک وڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے جس میں یہ ساری معلومات شیئر کی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -