تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی حکومت نے ڈرائیوروں کو خوشخبری سنادی

ریاض : سعودی حکومت نے آن لائن ٹیکسی سروس سے منسلک ڈرائیوروں کیلئے خاص سہولت متعارف کرائی ہے جس تحت انہیں ایک بڑی رقم ماہانہ سبسڈی کے ذریعے دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت ٹرانسپورٹ سیکٹر کی سعودائزیشن کے مشن کو کامیاب بنانے کے لیے پے درپے اقدامات کررہی ہے،سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود، ٹرانسپورٹ پبلک اتھارٹی، فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) اور عمل المستقبل کمپنی نے نجی ٹیکسی ایپلی کیشن میں دلچسپی رکھنے والے سعودی شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔

مذکورہ چاروں اداروں نے ایک مفاہمتی یاد داشت تیار کی ہے جس کے تحت طے کیا گیا ہے کہ اسمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے ٹیکسیوں کو گائیڈ کرنے والے سعودی لڑکوں اور لڑکیوں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

چاروں اداروں کی کوشش ہے کہ سعودیوں کو آزادانہ کام میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینے کا عادی بنایا جائے، فروغ افرادی قوت فنڈ اس پروگرام سے منسلک شہریوں کو ماہانہ 2400 ریال تک سبسڈی دے گا، یہ اسکیم دو سال تک چلائی جائے گی-

،منصوبے کے مطابق عیسوی مہینے کی جس تاریخ سے جو شہری اس میں حصہ لے گا اسی کے حساب سے اسے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔

فروغ افرادی قوت فنڈ اس اسکیم میں مسلسل حصہ لینے والوں کو ہر چھ ماہ پر3 ہزار ریال پیش کرے گا، یہ اضافی رقم ان نوجوانوں کو دی جائے گی جو ایک طرف تو اس سکیم میں مسلسل لگے ہوئے ہوں اور دوسرے اس سکیم میں ان کی کارکردگی عمدہ ہو۔

اس کے علاوہ چاروں اداروں نے مفاہمتی یادداشت کے بموجب طے کیا ہے کہ اس اسکیم میں حصہ لینے والوں کے لیے اجازت نامے ٹرانسپورٹ پبلک اتھارٹی جاری کرے گی اور عمل المستقبل کمپنی آزاد کام پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن انتظامات کرے گی۔

Comments

- Advertisement -