تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

سعودی عرب میں آن لائن ویزوں کا اجرا شروع

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے نئی کمپنیوں اور اداروں کے لیے آن لائن ویزوں کے فوری اجرا کا سلسلہ شروع کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد سلیمان الراجحی نے نئے تجارتی اداروں کو ابتدائی مرحلے میں آن لائن ویزوں کے اجرا کی اسکیم کا افتتاح کردیا۔

نئے اداروں کے لیے ویزے قویٰ پلیٹ فارم سے کسی کاغذی کارروائی کے بغیر جاری ہوں گے، وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے اسکیم کی اہمیت کے بارے میں بتایا کہ اس سے نیا کاروبار شروع کرنے والے شہریوں کو تین فائدے حاصل ہوں گے۔

پہلا فائدہ یہ ہے کہ جب بھی کوئی چھوٹا سرمایہ کار کوئی کاروبار شروع کرتا ہے تو اسے ابتدائی مرحلے میں مختتلف قسم کی مشکلات درپیش ہوتی ہیں، آن لائن ویزوں کے اجرا سے ان کی کئی مشکلات حل ہوجائیں گی۔

مقامی شہری تجارتی منصوبے عزم اور حوصلے کے ساتھ شروع کرسکیں گے، سعودی نوجوان کاروبار شروع کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں اس سے ان کی یہ مشکل دور ہوجائے گی۔

تیسرا فائدہ یہ ہے کہ اس سے قومی اقتصادی شرح نمو میں بہتری آئے گی۔ وزارت افرادی قوت نے واضح کیا کہ آن لائن ابتدائی ویزے تجارتی پروگرام کے حوالے سے دئیے جائیں گے، یہ ویزے نئے اداروں کے لیے ہیں، ویزے ایسے اداروں کو جاری کیے جائیں گے جن کے قیام پر چھ ماہ گزر چکے ہیں انہیں نطاقات پروگرام کی شرائط سے ایک سال کی مہلت دی جائے گی۔

وزارت کے ترجمان ناصر الھزانی نے کہا کہ انہیں تاسیسی ویزوں کا نام دیا گیا ہے، وزارت کئی برس سے اس پر کام کررہی تھی، فیلڈ سروے کرکے پتا لگایا گیا کہ نئے تجارتی اداروں کو ابتدائی مرحلے میں کتنے غیرملکی کارکنوں کی ضرورت پڑتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چوتھے زمرے کے تحت انتہائی تعداد میں ویزے جاری کیے جائیں گے، اجرا سے قبل وزارت کا نمائندہ ادارے کے کاروبار اور مرکز سے متعلق تفتیشی کارروائی کرے گا۔

Comments

- Advertisement -