منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سعودی عرب: تین لاکھ ریال تک کے انعامات حاصل کرنے کا موقع

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکام نے جشن اور دیگر پروگراموں میں اسٹیج پر پیش کرنے کیلئے ثقافتی نظریات کے حامل نئے اور تخلیقی سرگرمیوں کےلیے عوام سے تجاویز مانگ لیں،بہترین تجاویز پیش کرنے والے تین افراد کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت ثقافت نے ثقافتی نظریات کے مسابقے کےلیے ای رجسٹریشن ویب سائٹ معتارف کرادی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ثقافتی نظریات سے متعلق منعقد ہونے والی ‘معیار زندگی’ نامی پہلی مراتھن ہے،جو وژن 2030 کے تحت منعقد ہوگی۔

- Advertisement -

اس میراتھن کا مقصد اصلاحاتی پروگراموں کے اہداف حاصل کرنا اور جدید نظریات کی ترقی کے ساتھ ساتھ ثقافتی پروگراموں اور تہواروں میں تبدیل کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکریننگ 11 جنوری کو شروع ہوکر پانچ روز تک جاری رہے گی اور 16 جنوری کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا جبکہ میراتھن 18 جنوری کو منعقد ہوگی۔

اس میراتھن میں ٹیموں کو اپنے نظریات ججوں کے سامنے پیش کرنا ہوں گے اور جیتنے والی ٹیموں کا اعلان 16 جنوری کو ہوگا اور جیتنے والی تین ٹیموں میں 3 لاکھ ریال کے نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

منتظمین نے اس مسابقے کو میوزیم، ورثے، فیشن، لائبریریز، ادب ، پکانے کے فن، آرکیٹیکچر، ڈیزائن، تھیٹر اور پرفارمنگ آرٹس نیز موسیقی سمیت 11 ثقافتی کیٹگریز میں تقسیم کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں