فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ایک پاکستانی عازم کو مملکت کی طبی ٹیم نے بروقت علاج کر کے نابینا ہونے سے بچا لیا۔
سعودی میڈیا سبق نیوز کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے پاکستان سے آئے 50 سالہ عازم کی بینائی اچانک چلی گئی جس پر انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے آئی ہیلتھ سینٹر میں مکمل طبی معائنہ کیا گیا جہاں پتہ چلا کہ ریٹینا اور پردہ بصارت میں خرابی کے باعث دائیں آنکھ متاثر ہوئی ہے۔
- Advertisement -
میڈیکل ٹیم نے بینائی بچانے کےلیے فوری طور موتیا بند کا آپریشن کیا اور ریٹنا کے حصے کو ٹھیک کیا اور سلیکون آئل کا انجکشن دیا گیا جس سے بینائی بتدریج واپس آگئی۔
واضح رہے کہ سعودی صحت مرکز کی ٹیم جدید ترین طبی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آئی سرجری کرتی ہے۔