جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب کی جیل سے رہا 18پاکستانی قیدی کل وطن پہنچیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر اعظم عمران خان کی سفارت کاری رنگ لے آئی، سعودی عرب کی جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کردیا گیا،18 قیدیوں پر مشتمل دوسرا گروپ کل وطن پہنچ جائے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کے بعد سعودی حکام کی جانب سے جیلوں میں قید پاکستانیوں کی سزا میں کمی کرکے ان کو رہا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے18 قیدی کل لاہور پہنچیں گے۔ مذکورہ قیدی تمام تر کاغذی کارروائی کے بعد پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے دمام سے لاہور پہنچیں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پہنچنے پر قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ اور گھروں کو روانگی کا بندوبست کیا جائے گا، واضح رہے کہ اس سے قبل 65قیدی 20 جولائی کواسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزارتِ داخلہ نے وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورے کے بعد سعودی ‏عرب سے وطن واپس پہنچنے والی قیدیوں کی تفصیلات جاری کی تھیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب سے 1100 ‏قیدیوں کو پاکستان منتقل کیا گیا، اب انہیں پاکستانی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ منشیات میں ملوث 22 اور قتل میں ملوث 8 قیدیوں ‏کوسعودی عرب سے وطن واپس نہیں لایا جاسکا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے ایک ارب روپے فنڈز کی درخواست کی ہے، اگر یہ رقم مل گئی تو ‏معمولی جرائم میں ملوث 2005سے سعودی جیلوں‌ میں‌ قید سیکڑوں پاکستانی قیدیوں کے جرمانے ‏ادا کیے جائیں گے جس سے انہیں رہائی مل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورۂ پاکستان سے قبل سعودی عرب میں تعینات ہونے ‏والے پاکستانی سفیر بلال اکبر نے بتایا تھا کہ عمران خان کے دورے کے دوران سعودی جیلوں میں ‏قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور پاکستان منتقلی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں