پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

مسجد الحرام میں فوٹو گرافی کرنا چاہتے ہیں؟ تو پہلے یہ جان لیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسمارٹ فون کا استعمال عام ہونے کے ساتھ اب مقامات مقدسہ پر تصاویر، سیلفی اور ویڈیوز کا رجحان بھی عام ہوگیا ہے مسجد الحرام میں فوٹوگرافی سے متعلق قواعد وضوابط جاری کیے گئے ہیں۔

سعودی وزارت حج وعمرہ نے مسجد الحرام میں فوٹو گرافی کرنے والے افراد کے لیے چار ضوابط کی وضاحت کی ہے جس کا مقصد زائرین اور نمازیوں کو مشکلات اور عبادات میں ممکنہ رکاوٹوں سے بچانا ہے۔

وزارت کی جانب سے ایک اکاؤنٹ پر اس حوالے سے جاری بیان میں فوٹو گرافی کرنے والے افراد کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ زائرین کی آمدورفت کے راستوں سے دور فوٹو گرافی کریں اور اس دوران اس بات کا بھی خاص خیال رکھا جائے کہ کسی کی پرائیویسی متاثر کرنے والی تصاویر نہ لی جائیں۔

- Advertisement -

وزارت نے مشورہ دیا کہ بغیر اجازت دوسروں کی تصویر لینے سے گریز کریں، فوٹو گرافی کا عمل جلد از جلد مکمل کریں اور اپنے روحانی سفر کے دوران ذکر اور عبادت میں زیادہ وقت صرف کریں۔

اس وضاحت میں کہا گیا ہے کہ جب لوگ فوٹو گرافی کے لیے آمد ورفت کے راستوں پر فوٹو گرافی کے لیے جب آپ رُکتے ہیں تو اس صورت میں زائرین کا رش بڑھنے لگتا ہے، جو دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث ہوتا ہے۔

سعودی عرب کا قومی ترانہ کس نے لکھا؟ اردو ترجمہ بھی جانیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں