جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سعودی عرب سے زائرین کی وطن واپسی : پی آئی اے کا آپریشن مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے نے کرونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی زائرین کو وطن واپس لانے کا آپریشن مکمل کرلیا،8ہزار سے زائد افراد 25پروازوں سے لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے سعودی عرب سے زائرین کی وطن واپسی کا خصوصی آپریشن مکمل کرلیا، پی آئی اے نے 25خصوصی پروازوں کے ذریعے 8ہزار2سو90پاکستانیوں کو وطن پہنچایا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے جدہ اور مدینہ کیلئے اپنی پروازیں آپریٹ کیں، پی آئی اے نے خصوصی آپریشن میں اپنے زیادہ تر بوئنگ777طیارے آپریٹ کئے، پی آئی اے نے ایئربس320کے ذریعے بھی زائرین کو پاکستان پہنچایا۔

پی آئی اے نے سعودی ایوی ایشن کی ہدایت کے مطابق پاکستان سے جدہ اور مدینہ کے لئے اپنے خالی جہاز بھیجے تھے، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ پی آئی اے ہر مشکل گھڑی میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔

ترجمان کے مطابق سی ای او پی آئی اے کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے تمام انتظامات قومی جذبے کے تحت کئے۔

اس کے علاوہ پی آئی اے متحدہ عرب امارات سے بھی ہم وطنوں کو پاکستان لانے کیلئے آج سے آپریشن شروع کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کی 3خالی پروازیں یو اے ای روانہ کر دی گئی ہیں۔

قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز پی کے203کو صبح 10بجکر 10منٹ پر روانہ کی گئی، دوسری پرواز پی کے 8203 20منٹ کی تاخیر سے گیارہ بج کر50منٹ پر روانہ ہوئی، تیسری پرواز پی کے8209کو دوپہر12بج کر30منٹ پر یو اے ای بھجوایا گیا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں