تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب: غریب خاتون کی ویڈیو وائرل۔۔۔ ایسا کیا ہوا تھا؟

ریاض : سعودی عرب میں نامعلوم افراد نے ایک غریب خاتون کی فرشی دکان چوری کرلی، خاتون کو واردات کا پتہ چلا تو صدمے سے بے حال ہوگئی۔

غریب اور نادر مرد و خاتون لیکن اس کے مشکلات و پریشانیاں دنیا سنگدل انسانوں کو بھی سوچنے پر مجبور کردیتی ہے لیکن سعودی عرب میں نامعلوم ملزمان نے محنت سے دو وقت کی روٹی کمانے والی خاتون کو بھی نہ بخشا۔

ام راکان الجہنی نامی خاتون فرشی دکان کے ذریعے روزی کماکر اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی تھی کہ ایک دن ان کی دکان چوری ہوگئی اور جب انہیں دکان کے چوری ہونے کا علم ہوا تو خاتون کی چیخیں نکل گئیں۔

دکھی خاتون نے روتے ہوئے کہا کہ یہی سادہ سی دکان میری آمدنی کا واحد ذریعہ تھا، ب بھلا میں کیا کروں گی، خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ نادر خاتون کہہ رہی ہے کہ میں اپنا شکوہ اللہ سے کروں گی، اللہ ہی اسے سمجھے گا جس نے میری روزی کا ذریعہ چوری کیا ہے۔

ام راکان نے دکھی دل سے چوروں کو بدعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نہ اسے دنیا میں کامیاب کرے نہ آخرت میں، آخر کب تک ہم لوگ اسی حال میں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں اسی دکان کی مدد سے اپنے مکان کا کرایہ اور قرضوں کی قسطیں ادا کررہی تھی، میرا تو سب کچھ لٹ گیا لیکن اس معمولی سی دکان سے چور کا کیا بھلا ہوگا۔

خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صارفین نے جذبہ انسانیت سے کہا کہ ہم آزمائش کی اس گھڑی میں اس خاتون کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Comments

- Advertisement -