تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب: بوڑھے اور معذور حجاج کے لیے اسکوٹرز کی شکل میں مفت شٹل سروس فراہم

مکہ: مسجد حرام کی انتظامیہ نے بوڑھے، مریض اور معذور حجاج کرام کی سہولت کے لیے اسکوٹرز کی شکل میں مفت شٹل سروس فراہم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسجد حرام میں ٹرانسپورٹ سروس کے ڈائریکٹر صالح محمد علی ہوساوی نے میڈیا کو بتایا کہ حرم شریف کی پہلی منزل کے میزانائن فلور کو ان برقی سواریوں کے ذریعے طواف اور سعی کرنے والوں کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔

میزانائن فلور پر ان اسکوٹرز کی تعداد سات سو بتائی گئی ہے جب کہ فری وہیکل سروس کے تحت تمام سواریوں کی مجموعی تعداد 8700 ہے، جو مسجد حرام کے تمام اطراف کے مخصوص پوائنٹس پر موجود ہوں گی۔

شٹل سروس تک لوگوں کی آسان رسائی کے لیے مختلف مقامات پر کاؤنٹر بھی بنائے گئے ہیں جہاں سے زائرین کو شٹل سروس کے استعمال کے سلسلے میں معلومات مل سکتی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق اسکوٹرز اسٹینڈز کے ساتھ QR کوڈ فراہم کیے گئے ہیں جنھیں اسکین کرکے روٹ اور متعلقہ نقشہ معلوم کیا جاسکتا ہے۔

حرم شریف کے توسیعی حصے میں کام کے دوران کرین الٹ گئی


خیال رہے کہ یہ سروس پہلی بار متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت بوڑھے اور مریض زائرین کو الشبیکہ کے علاقے سے شاہ فہد توسیع کے علاقے اور میزانائن فلور تک پہنچانے کی سروس فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈائریکٹر صالح محمد علی ہوساوی کے مطابق تین ہزار سے زائد سعودی نوجوانوں کو مختلف شفٹوں میں بھرتی کیا گیا ہے جو سواریوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں سے بروقت نمٹیں گے۔

خیال رہے کہ حرم شریف میں توسیعی کام بدستور جاری ہے، مسجد کے ایک حصے کو مزید توسیع دی جارہی ہے، جہاں آج کام کے دوران ایک کرین بھی گر گئی تھی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -