جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب: پیٹرول میں ملاوٹ کرنے والے کو مثالی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں پیٹرول میں ملاوٹ کرنے والے ایک غیر ملکی شہری کو مثالی سزا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے ملاوٹی پیٹرول فروخت کرنے پر ایک بنگلا دیشی کارکن کے خلاف کارروائی کر کے اسے گرفتار کر لیا، عدالت نے مجرم کو جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

سعودی میڈیا کے مطابق المجمعہ کے علاقے میں ایک بنگلا دیشی کارکن حسین میا کچھ عرصے سے پیٹرول کے ساتھ ڈیزل ملا کر فروخت کر رہا تھا، وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ ثبوت ملنے پر بنگلا دیشی کارکن کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے اپنے جرم کا اقرار کیا۔

- Advertisement -

عدالت نے اس کے خلاف جرمانہ، 6 ماہ قید اور سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کی سزا سنا دی۔

وزارت تجارت کے مطابق مذکورہ کارکن کو عدالتی حکم کی بنا پر بلیک لسٹ کر دیا جائے گا اور وہ دوبارہ کسی بھی ویزے پر سعودی عرب نہیں آ سکے گا۔

حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ مذکورہ شخص کے خلاف قوانین تجارت کی خلاف ورزی پر مقامی اخبارات میں تشہیر بھی کی جائے گی، واضح رہے کہ قوانین تجارت کی خلاف ورزی پر 3 سال تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں