بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

سعودی عرب: محکمہ شہری دفاع نے بارش کا الرٹ جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے 9 اکتوبر سے آئندہ اتوار تک مملکت کے کچھ علاقوں میں بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا۔

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ سیلاب والے مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔ ایسے مقامات پر جہاں پانی کا پانی جمع ہوجاتا ہے تیراکی سے گریز کریں۔

- Advertisement -

شہری دفاع کے مطابق بارش کے دوران سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے توسط سے جاری کی جانے والی ہدایات پر عمل کریں۔

بیان کے مطابق طائف، میسان، اضم اور العرضیات بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ مکہ مکرمہ ریجن درمیانے درجے سے موسلادھار بارش کی زد میں رہیں گے، ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ خلیص، اللیث، القنفذہ، الخرمہ، مکہ مکرمہ، الجموم، الکامل، بحرہ، تربہ، رنیہ اور المویہ میں ہلکے سے درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔

سعودی عرب: حرمین میں نئے آئمہ کی تقرری کی شاہی منظوری دیدی گئی

الشرقیہ اور مدینہ منورہ ریجن درمیانے درجے کی بارش جبکہ باحہ، عسیر اور جازان ریجن درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں