سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں منگل تک گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ شہری دفاع نے الرٹ جاری کردیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے مملکت کے کئی علاقوں میں سنیچر سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ’مکہ ریجن میں شدید بارش، ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔‘
تبوک، الجوف اور نجران کے علاقے ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی زد میں رہیں گے جبکہ حدود الشمالیہ، الشرقیہ، ریاض، قصیم، حائل، باحہ اور عسیر کے علاقوں میں درمیانے درجے سے شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے بیان جاری کیا ہے جس میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ محفوظ مقامات تک محدود رہیں۔
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں پیر کے دن سے نمایاں کمی ہوگی، موسم سرما کیلیے کپڑے تیار رکھیں۔
سعودی عرب میں 100 سے زائد غیر ملکیوں کو سزائے موت، کتنے پاکستانی شامل؟
اُن کا کہنا ہے کہ ’مملکت کے شمالی علاقوں میں ییر کی شام، منگل اور بدھ جمعرات کی صبح درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔‘
ریاض میں اگلے ہفتے کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہے گا۔