ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ ﷺ میں گرج چمک کے ساتھ بارش

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ ﷺ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باوجود زائرین کا طواف معمول کے مطابق جاری رہا۔

بارش کے باعث حطیم میں داخلہ عارضی طور پر روک دیا گیا۔

- Advertisement -

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صفائی کا عملہ پانی کی نکاسی کے لیے متحرک ہے چند گھنٹوں بعد نکاسی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ شدید بارشیں مکہ، ریاض، الباحہ اور القاسم کے علاقوں ہوں گی۔

این سی ایم اے کا کہنا ہے کہ جدہ گورنریٹ اور مکہ مکرمہ کے دیگر علاقوں میں منگل کو بادل چھائے ہوئے ہیں اور دوپہر کے وقت خطے کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

سعودی گیزٹ کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ ، جازان، حائل، تبوک، الجوف، اور شمالی سرحدی علاقے میں ان دنوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی۔

اس سے قبل این سی ایم کا کہنا تھا کہ مملکت کے بیشتر صوبوں بشمول مکہ المکرمہ، ریاض، الباحہ، عسیر، القاسم، مشرقی صوبہ، تبوک، شمالی سرحدی علاقہ، الجوف اور منگل سے موسم سرما میں ژالہ باری ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں