تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی عرب میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

ریاض: سعودی عرب کے شہر طائف، جازان، نجران اور ریاض سمیت مختلف مقامات پر بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں جمعے کے روز مختلف صوبوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، طوفانی بارش سے موسم گرما کی تعطیلات گزارنے کے لیے آنے والے داخلی سیاح لطف اندوز ہوئے اور بارش کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے بتایا کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب سعودی عرب کے 8 علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش ہوگی۔

بیان کے مطابق ریاض، جازان، عیسر، باحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، مشرقی ریجن کے بیشتر علاقے بارش کی زد میں ہوں گے البتہ ہر جگہ بارش یکساں انداز میں نہیں ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی تبوک اور مشرقی ریجن سے بارش کی لہر یمن، سلطنت عمان اور امارات تک پھیل جائے گی۔

ادھر محکمہ شہری دفاع نے طائف میں حفاظتی تدابیر کی پابندی کے پیغامات موبائل پر بھیجنا شروع کردیے، لوگوں سے کہا گیا ہے کہ نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کیا جائے۔

الحصینی کے مطابق طائف کے علاقے میں بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے، محکمہ شہری دفاع کے اہلکار شہریوں سے اپیلیں کرکے شہریوں سے احتیاط تدابیر کرنے کی ہدایت کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -