ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’سعودی جامعات نے اہم اعزاز حاصل کرلیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کی جامعات نے اہم اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے بہترین عرب یونیورسٹیوں کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شاہ فہدیونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈمنرلز نے سال 2024ء کی بہترین عرب یونیورسٹیز کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کرلیا ہے۔

برطانوی ”ٹائمز ہائر ایجوکیشن”میگزین کی فہرست میں 1,904 انٹرنیشنل یونیورسٹیز میں عالمی سطح پر 208 ویں نمبر پر موجود ہے۔

- Advertisement -

دنیاکی بہترین یونیورسٹیوں کی درجہ بندی میں برطانوی یونیورسٹی آف آکسفورڈ نے عالمی سطح پر پہلا مقام برقراررکھا۔

کیمبرج، اسٹینفورڈ اور ہارورڈجیسی دیگر ممتاز یونیورسٹیوں میں اس کا شمار کیا جارہا ہے، جبکہ امریکی اور برطانوی یونیورسٹیاں عالمی سطح پر پہلی دس پوزیشنوں پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔

سال 2024ء کے لیے سعودی عرب کی 10 اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں کے نام درج ذیل ہیں۔

٭ کنگ فہدیونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈمنرلز
٭ کنگ عبد العزیز یونیورسٹی
٭ امام محمدبن سعوداسلامی یونیورسٹی
٭ شاہ سعودیونیورسٹی
٭ پرنس سلطان یونیورسٹی
٭ الفیصل یونیورسٹی
٭ شاہ خالدیونیورسٹی
٭ طائف یونیورسٹی
٭ حائل یونیورسٹی
٭ امام عبد الرحمن بن فیصل یونیورسٹی

دوسری جانب سعودی عرب کی قومی ایئرلائن ”السعودیہ“ ایئرلائنز نے اپنی نئی شناختی علامت کی نقاب کشائی کردی۔

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے اپنی نئے لوگو کی جدہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران رونمائی کی۔

السعودیہ کے 1980 کی دہائی کے برانڈ ڈیزائن کو معمولی اپ ڈیٹس کے ساتھ واپس لایا گیا ہے، سعودی ایئر لائنز کا نیا لوگو 1980 کی دہائی میں اس کی شناخت سے متاثر ہے۔

لوگو میں صارفین کے لیے مزید بہتر پیکجز پیش کرنے کے ساتھ ساتھ جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سروسز میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں