تازہ ترین

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

نئے قرض کیلئے مذاکرات، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

واشنگٹن : آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا...

سعودی حکومت دنیا کے تمام ممالک پر بازی لے گئی

کسی بھی ملک کے حکمرانوں کی کامیابی و ناکامی کا انحصار اس کے عوام کی خوشحالی اور حکومت پر اعتماد پر ہوتا ہے جس میں سعودی عرب نے تمام ممالک پر سبقت حاصل کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت اس اعتبار سے خوش قسمت ہے کہ اسے مملکت کے عوام کی طرف سے بھرپور اعتماد حاصل ہے، اس اعتبار سے مملکت کی حکومت دنیا بھرمیں پہلے نمبر پر ہے۔

سعودی عرب "ٹرسٹ رپورٹ 2024” انڈیکس میں سرفہرست ہے جس نے 86 فیصد عوام کا اعتماد حاصل ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران سعودی عرب کی حکومت کے عوامی اعتماد میں مزیدا ضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال سعودی عرب کی حکومت کو 85 فی صد عوام کی حمایت حاصل تھی۔

Saudi

عوامی اعتماد کے لحاظ سے سعودی عرب کے بعد چین دوسرے نمبر پر ہے۔ چین کی 85 فی صد آبادی کو عوام کا اعتماد حاصل ہے۔

اس فہرست میں 84 فی صد عوامی حمایت میں متحدہ عرب امارات تیسرے اور سنگا پور 77 فی صد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

میڈیا اور کاروباری شعبہ

ایڈلمین کنسلٹنگ اینڈ پبلک ریلیشنز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کاروباری شعبے کے اعتماد کے انڈیکس میں عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے اور رپورٹ میں شامل 28 ممالک میں سے میڈیا اعتماد کے انڈیکس میں ساتویں نمبر پر ہے۔

یہ رپورٹ میں مملکت کی سرفہرست ہونے اور سعودی ویژن 2030ء کے منصوبوں اور اقدامات کے نتیجے میں دیگر اشاریوں میں ہونے والی پیش رفت اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں اقتصادی اور سماجی اصلاحات کے اثرات نمایاں طور پر دیکھے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -