جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بلین ٹری ہنی منصوبہ، سعودی عرب کی پاکستان کو بڑی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سعودی عرب نے بلین ٹری ہنی منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان کو پیشکش کی ہے کہ جتنا شہد تیار ہو ہم خریدنے کو تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بلین ٹری شہد کا 2ارب کا 2سالہ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان جلد بلین ٹری ہنی منصوبے کاافتتاح کریں گے ، جس کے تحت 3کوالٹی کنٹرول لیبارٹریز اور 30مقامات پر شہد لینے کی سہولت دستیاب ہوگی ، نئے منصوبے سے 2سال میں بلین ٹری شہد کی پیداوار9فیصد بڑھ جائے گی۔

پاکستان کااعلیٰ ایکسپورٹ کوالٹی بلین ٹری شہدسفارتکاروں میں بھی مقبول ہے ، امین اسلم نے برطانوی ہائی کمشنر، سعودی سفیرکو سالٹ رینج کے بلین ٹری ہنی تحفے میں دیئے۔

- Advertisement -

دونوں سفارتکاروں نے پاکستانی بیری کےشہدکےساتھ تصاویربنوائیں اور منصوبےکی کامیابی سمیت نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔

سعودی سفیرنواب الملکی نے بلین ٹری ہنی میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جتنا شہد تیار ہو سعودی عرب خریدنے کو تیار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں