تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کروناوائرس: سعودی عرب سے بڑی خوشخبری

ریاض: سعودی عرب میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کرونا کیسز میں آج سب سے کم مریض سامنے آئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 311 کیسز رپورٹ ہوئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا کے پھیلاؤ کے بعد آج وہ واحد دن ہے کہ جس روز سب سے کم 311 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جسے مملکت میں خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 7 ماہ کے بعد پہلی مرتبہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 311 کیسز سامنے آئے۔ اسی طرح روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والی اموات میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 کرونا کے مریض جاں بحق ہوئے۔ مملکت میں کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار 162 ہوچکی ہے اور اب تک 5 ہزار 605 اموات ہوئی ہیں۔

سعودی عرب: کروناویکسین کے حوالے سے بڑی خوشخبری

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 412 مریضوں نے کرونا کو شکست دیا، اس طرح صحت یابی کی شرح رپورٹ ہونے والے کیسز سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اب تک 3 لاکھ 39 ہزار 114 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں محکمہ صحت کے نائب معاون وزیر عبداللہ العسیری نے کہا تھا کہ مملکت کروناویکسین حاصل کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہوگا، سعودی عرب تین کرونا ویکسینز کی جلد فراہمی کے معاہدوں پر دستخط کرچکا ہے اور دیگر اقدامات بھی کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -