جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

سعودی عرب آنے کی اجازت دینے سے انکار!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کردیا کہ ویزے کی معیاد ختم ہونے کی صورت میں مملکت میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے استفسار کیا کہ سعودی عرب آنے کے لیے دبئی میں قیام کے دوران اقامہ کی مدت ختم ہوگئی، کیا مملکت آیا جا سکتا ہے؟۔

جوازات نے وضاحت کی کہ امیگریشن قانون کے مطابق لازمی ہے کہ سعودی عرب آنے والے کا ویزا کارآمد ہو، ایکسپائر ویزے کے ذریعے مملکت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی۔

- Advertisement -

دوسری جانب سفری پابندی کے شکار ممالک میں پھنسے غیرملکیوں کے اقامے 31 جنوری تک مفت توسیع ہورہے ہیں۔

اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مرحلہ وار توسیع پرعمل جاری ہے، البتہ وہ افراد جو ہنگامی بنیاد پر سعودی عرب آنا چاہتے ہیں تو اقامے کی اختیاری توسیع کا آپشن موجود ہے جس کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی۔

خیال رہے کہ فیس کی ادائیگی کے بعد اقاموں اور خروج و عودہ کی مدت میں توسیع کرائی جا سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں