تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار ای پلیٹ فارم پر اونٹوں کا اندراج

ریاض : سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار ای پلیٹ فارم پر اونٹوں کے اندراج کا آغاز کردیا گیا ، اندراج کرانے والے اونٹ کے مالک کو باقاعدہ شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار اونٹوں کے مالکان نے اونٹوں سے متعلق بنیادی معلومات کے ساتھ ساتھ ڈی این اے بھی محفوظ کرنا شروع کردیا۔

اس سلسلے میں اونٹوں کے مالکان کیمل کلب کے قائم کردہ پروجیکٹ پر عمل درآمد شروع کرتے ہوئے اونٹوں کے ڈیٹا کا کیمل کلب کے ای پلیٹ فارم (وثقھا) میں اندراج کرا رہے ہیں۔

اونٹوں کے ڈیٹا کا اندراج دو مرحلوں میں ہوگا، پہلے مرحلے میں صرف کیمل کلب کے میلوں میں شرکت کرنے والے اونٹوں کا اندراج ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں مملکت میں موجود تمام اونٹوں کا اندراج کیا جائے گا۔

کیمل کلب کا کہنا ہے کہ جس اونٹ کا اندراج (وثقھا) پلیٹ فارم میں نہیں ہوگا ، اسے کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں شرکت کا موقع نہیں دیا جائے گا۔

کلب نے مزید بتایا کہ مالکان کے ساتھ خریداروں کو بھی اونٹوں کے اندراج کا فائدہ ہوگا، اونٹ کے مالک کو اندراج کے بعد باقاعدہ شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا ، جس میں اونٹ یا اونٹنی سے متعلق تمام معلومات محفوظ ہوں گی۔

خیال رہے کیمل کلب کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر تیکنیکی اورای کلینکل حوالوں سے (وثقھا) پلیٹ فارم کی نگرانی کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -