سعودی عرب نے مملکت پر حملہ آور حوثی باغیوں کے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی۔
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے سول تنصیبات اور شہریوں پر حوثی ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرونز کو مطلوبہ ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔
#وزارة_الدفاع تعرض لقطات لتدمير وإسقاط الطائرات دون طيار المفخخة التي أطلقتها المليشيا الحوثية الإرهابية تجاه المملكة لاستهداف المدنيين والأعيان المدنية.#واس_عام pic.twitter.com/gjhH0cB8E1
— واس العام (@SPAregions) March 26, 2021
24سیکنڈ کی ویڈیو میں ڈرونز کو تباہ ہوتے اور اس کا ملبہ گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام سے تباہ کیا گیا۔
جمعے کے روز حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر کئی کامیاب ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا تھا جس کے جواب میں ویڈیو جاری کرکے اس دعوے کی نفی کی گئی ہے۔
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ مملکت پر حملے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے، ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کر دیا گیا ہے۔