تازہ ترین

سعودی عرب: بڑی رکاوٹ دور!

ریاض: سعودی عرب میں بینک ودیگر متعلقہ کمپنیوں کے صارفین کو درپیش رکاوٹیں دور کردی گئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں وزارت تجارت نے فنڈنگ اور انشورنس کمپنیوں نیز بینکوں کے ٹول فری نمبرز جاری کردیے، اس اقدام کے ذریعے صارفین کو معاملات کے حل کیلئے سہولت میسر آئے گی۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین کو سہولت فراہم کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ و اضافی لاگت کے بغیر مطلوبہ سہولیات کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا ہے۔

سعودی وزارت نے 20 مئی 2021 کو مہم شروع کی تھی کہ 9200 سے شروع ہونے والے کسٹمر کیئر سروس رابطہ نمبرز کو 800 ٹول فری میں تبدیل کیا جائے۔

اس ضمن میں گاڑیوں کی ایجنسیوں، مواصلاتی کمپنیوں اور الیکٹرانک آلات وغیرہ کی کمپنیوں کو پابند بنادیا کیا گیا تھا کہ وہ صارفین کےلیے ٹول فری نمبر فراہم کریں۔

سعودی عرب میں کام کرنے والے تمام بینکوں، انشورنس وفنڈنگ کمپنیوں کے نمبر تمام ذرائع ابلاغ کو جاری کردیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -