ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں کورونا کی تازہ صورت حال جان لیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ صحت نے کوروناوائرس کی صورت حال سے متعلق تازہ اعداد وشمار جاری کردیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اعدادوشمار میں کہا گیا کہ مملکت میں گزشتہ روز وبا کے 1075 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 1113 مریضوں نے کورونا کو شکست بھی دی۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ روز کورونا کے شکار 11 مریضوں کی اموات ہوئیں۔ سعودی عرب میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 952 ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

مملکت میں اب تک 8270 مریض کورونا کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گزشتہ روز کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1113 رہی۔ اب تک 5 لاکھ 10 ہزار 104 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کیلئے بڑی خبر

سعودی شہر مکہ سے سب سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے جن کی تعداد 209 ہے۔ مشرقی ریجن سے 188 کورونا مریض رپورٹ ہوئے۔ دارالحکومت میں 184 افراد وبا کا شکار ہوئے۔

سعودی عرب میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 575 ہوگئی، 1433 مریض نازک صورت حال کا شکار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں